پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا حال ہی میں کرکٹر حسن علی کی ڈانس وائرل ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر غصہ ہو گئیں۔
اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اداکارہ نے حسن علی پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ میں کہا کہ اگر یہی ڈانس کوئی غیر ملکی کھلاڑی کرتا تو ہمارے لوگوں کو ردِعمل بلکل الگ ہوتا۔
If a gora cricketer did the same, everyone would be like Oh how sweet, how cute.
And in Pakistan the joy sucking trolls will say concentrate on work 🙄
Haha i have loved all the videos ive seen so far 🥰 very sweet and fun! https://t.co/3p1hJVkgLPAdvertisement— Mansha Pasha (@manshapasha) June 18, 2020
منشا پاشا نے کہا کہ اگر کوئی گورا کرکٹر ایسا کرتا تو ہر کوئی کہتا کہ بہت زبردست اور بہت اچھا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن پاکستان میں لوگ ایسی ویڈیوز دیکھنے کے بعد کام پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیتے دکھائی دیں گے۔
اداکارہ منشا نے پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ وہ حسن علی کی تمام ویڈیوز سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی۔
دوسری جانب کرکٹر حسن علی کی ڈانس وائرل ویڈیو پر اداکارہ منشا پاشا سے قبل سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں حسن علی کے لطف اندوز ہونے پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ حسن علی بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل کرکٹر ہیں۔
واضح رہے کے سوشل میڈیا پر حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
