
عالمی وبا کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں سالانا آن لائن میوزک فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے آن لائن میوزک فیسٹول کا فیصلا کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی وجہ سے دوسرے ایم ڈی ایل بیسٹ ڈانس میوزک فیسٹول کی میزبانی آن لائن کرے گا۔
یہ آن لائن فیسٹول 20 جون کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گا اور صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل الیکٹرانک ڈانس فیسٹول دسمبر 2019 میں ریاض میں منعقد کیا گیا تھا۔
یہ فیسٹول تین دن تک جاری رہا تھا اور اس میں چار لاکھ پرجوش افراد نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ میوزک فیسٹول کا 12 گھنٹے کا ورچوئل ایڈیشن آئندہ ہفتے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News