Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا،وزیراعظم

Now Reading:

ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا،وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کوروناوائرس کوپھیلنےسےنہیں روک سکتےجبکہ ہمیں پتا تھا کہ لاک ڈاؤن کھلےگاتوکورونا پھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاکورونا ریلیف ٹائیگرفورس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کوروناکاحل نہیں ،دیگرممالک لاک ڈاؤن کھول رہےہیں ۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ٹائیگرفورس کی اس لیےضرورت تھی کہ وہ لوگوں کوکوروناسےمتعلق سمجھائیں اور  ایس او پیزعوام کو بتائیں جبکہ ٹائیگرفورس کا اہم کام لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کراناہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جبکہ ٹائیگرفورس  انتظامیہ کونشاندہی کریگی کہ کہاں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہورہا ہے ، ٹائیگرفورس ہمیں بتائے گی یوٹیلٹی اسٹورزمیں کیا مسائل ہیں جبکہ ٹائیگرفورس  ذخیرہ اندوزوں کی بھی نشاندہی کرے گی۔

اپنے بیان میں عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن  سےغریب لوگوں کونقصان  ہوتاہے جبکہ لاک ڈاؤن میں غربت بڑھ جاتی  ہے،غریب کی تباہی ہوتی ہے ، دیگرممالک میں کورونا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سےتباہی ہوئی۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کوروناسےدنیا کی معیشت میں تباہی ہوئی ہے، جوملک دوسروں کوقرضہ دیتےتھےآج وہ خودمقروض ہوگئے ہیں، ہمارے ریونیومیں 800ارب روپےکم ہوگئےہیں، جوقرضےپچھلی حکومت نےلیے،اس پر5ہزارارب سوداداکرچکےہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ریلیف سےمتعلق ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی تعریف کی ہے کیونکہ ہم نےکم وقت میں اتنازیادہ پیسامستحق لوگوں تک پہنچایا اور اگرموثرریلیف پیکج کااعلان نہ کرتےتوملک کےحالات خراب ہوتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرزاورطبی عملہ خراج تحسین کےمستحق ہیں کیونکہ ڈاکٹرزپراس وقت کوروناکی وجہ سےپریشر ہےجبکہ اگرایس او پیزپر عمل ہوگاتو ڈاکٹرز پرپریشر کم ہوگا ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نےشروع سےبہترین اقدامات کیے جس کی وجہ سےآج حالات بہترہیں جبکہ ہم نےرمضان میں فیصلہ کیا کہ مساجدایس اوپیزکےمطابق کھولیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آگےمزیدچیلنجزآنےہیں،ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا جبکہ لوگ اگرایس او پیزپر عمل کریں گےتومشکل وقت سےنہیں گزریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر