پاکستان مسکم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو آج ناحق قید میں ایک سال مکمل ہوگیا ہے ، اس کا مداوا کون کرے گا؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کی ناحق قید کو آج ایک سال مکمل ہوگیا، ایک سال گزرنے کے باوجود نیب نیازی گٹھ جوڑ ریفرنس دائر نہیں کر سکا اور ناحق قید نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس ثبوت نہیں تو پھر حمزہ شہباز ایک سال سے قید میں کیوں ہے؟ حمزہ شہباز کی ناحق قید کا مداوا کون کرے گا؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو ناحق قید کر رکھا ہے اور حمزہ شہباز کو ناحق قید رکھنے والوں کو اللہ تعالی اور عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
