
قدرت کی بنائی ہوئی بہت سی چیزوں میں بہت فائدہ شامل ہیں، اس ہی میں ایک ایسا درخت بھی ہے جس کے پھل، چھال اور پتوں میں بھی فائدہ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ وہ مشہور پھل ہے جس کے درخت برصغیر میں عام ہیں جس کا نام بیر کا درخت ہے۔
جنگلی بیری کو اکثر جھڑ بیری بھی کہتے ہیں، یہ خود رو ہوتی ہے اور اس کا پھل چھوٹا اور گول ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرت نے اس پیڑ کے پھل، چھال اور پتوں میں غذائی افادیت اور ادویاتی خواص رکھے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ طبی محققین اور ماہرینِ غذائیت کے مطابق بیر وٹامن “بی” کا خزانہ ہے۔
اس سے ہم انسانوں کو وٹامن کی مختلف اقسام جن میں اے اور ڈی بھی شامل ہیں، حاصل ہوتی ہیں۔
یہ اپنے نرم گودے اور شیرینی کی وجہ سے ہر عمر کے لوگوں کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے۔
دوسری جانب بیر وہ پھل ہے جس میں قدرتی معدنیات میں سے فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم اور فلورین موجود ہیں اور یہ ہماری صحت کے لیے ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ بیر کا درخت گھنا اور تناور ہی نہیں خار دار اور سدا بہار ہوتا ہے، اس پر سبز رنگ کے چھوٹے چھوٹے پھول آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News