
عالمی وبا کورونا کے حوالے سے چین کی جانب سے بڑی خشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چینی حکومت نے ممکنہ کروناویکسین کی انسانوں پر تجربے کی اجازت دے دی ہے۔
چینی حکومت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے بتایا کہ ویکسین کمپنی جلد انسانوں پر آزمائش کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے ’شھونگ کوئن ژیفی‘ نامی کمپنی کو اپنی ممکنہ کرونا ویکسین کی انسانوں پر تجربے کی اجازت دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ویکسین ’اینہوئی ژیفی لونگ کام‘ اور ’انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی‘ کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں کمپنی نے ممکنہ ویکسین کی تیاری میں ’شھونگ کوئن ژیفی‘ کا ہرممکن ساتھ دیا.
دوسری جانب گزشتہ روز افریقی ملک نائجیریا کے سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ چین میں دیگر کمپنیاں اور ماہرین بھی ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں اور 6 سے زائد طبی ادارے ممکنہ ویکسین کی مختلف قسم کے ٹرائل کررہے ہیں۔
ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News