Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف

Now Reading:

واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف
واٹس ایپ پیغام کو دوسروں سے چھپانے کا منفرد فیچر

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر تیار کر لیا گیا ہے۔

واٹس ایپ ، جو دنیا بھر میں سب سے مشہور میسجنگ سروس ہے، اپنے صارفین کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے متعدد خصوصیات فراہم کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں ، واٹس ایپ نے ڈارک موڈ متعارف کرایا ہے اس کے علاوہ  وائس گروپ اور ویڈیو کال کی سہولت کو چار سے آٹھ تک بڑھا بھی دیا ہے۔

WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ میں درج ذیل نئی خصوصیات تیار کی جارہیں ہیں:

تاریخ کے لحاظ سے پیغامات تلاش کریں:

Advertisement

واٹس ایپ ایک نئی فیچر کی جانچ کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین تاریخ تک مخصوص پیغامات تلاش کرسکتے ہیں۔

 یہ خصوصیت صارفین کو پیغامات کی تلاش کے وقت ڈیٹ فلٹر فراہم کرے گی۔

اسٹوریج کا استعمال:

اس فیچر کا تجربہ فی الحال اینڈروئیڈ ایپ کے لئے کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ فلٹرز کا استعمال کرکے فارورڈ فائلوں اور بڑی فائلوں کو الگ کرکے اس فیچر کی تنظیم نو کرے گا۔

جبکہ صارف ایپ میں صرف فارورڈ فائلیں ہی دیکھ سکیں گے اور بڑی فائلوں کو ایک علیحدہ حصے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Advertisement

اسٹار والے پیغامات:

کچھ اہم پیغامات جس کو آپ اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور ضائع نہیں کرنا چاہتے تو یہ خصوصیات خاص طور پر مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ نئی خصوصیات اسٹار  پیغامات کو برقرار رکھنے کے دوران چیٹ کو حذف کرنے کی اجازت دے گی۔

اس سہولت کی فراہمی کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اس فیچر کو جلد لانچ کیا جائے گا۔

چیٹ شیئر کریں:

یہ خصوصیت صارفین کو یوٹیوب ویڈیوز کی طرح ہی واٹس ایپ میں بھی شیئر چیٹ کے ذریعے ویڈیوز دیکھنے کی اجازت دے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے اینڈروئیڈ ایپ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ویب پر تصویر تلاش کریں:

اینڈروئیڈ کے لئے یہ خصوصیت صارفین کو ویب پر کوئی تصویر تلاش کرنے کے قابل بنائے گی۔

یہ خصوصیت iOS اور Android دونوں پر دستیاب ہوگی۔

چیٹ کا نیا رنگ:

واٹس ایپ ڈارک موڈ میں جانے والے چیٹ کا رنگ تبدیل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے سبز رنگ کے ہلکے سائے کا تجربہ کیا جارہا ہے۔0

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے بہت سے سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے جس سے صارفین جلد فائدہ حاصل کر سکے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر