سعودی عرب کی حکومت نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے علان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی واپسی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ اقامہ ہولڈرز اور درست ویزے کے حامل ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سعودی عرب داخلے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث جو طبی عملہ بیرون ملک پھنس گیا تھا اسے سعودی عرب واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اس سلسلے میں دیگر فضائی کمپنیوں کو بھی طبی عملے کو لانے کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
البتہ جو ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ سعودی عرب واپس آنا چاہتا ہے اسے ترجیحی بنیادوں پر لایا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز پی آئی اے نے ریاض اور دمام سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
