
پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا اور کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ اسپتالوں میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کے نوٹس کی تصویریں شیئر کیں۔
Indus hospital and the Agha Khan hospitals have put up signs stating they are out of space and facilities to treat patients with covid19. Please do not become complacent and give up on the basic SOPs. pic.twitter.com/biUdrYzx1n
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) June 6, 2020
اداکارہ صنم سعید نے بتایا کہ اسپتال میں کورونا وارڈ مریضوں سے بھر جانے کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
انہوں نے لکھا کہ عوام اسپتالوں میں جگہ کی شکایت کرنے کے بجائے پہلے ہی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے۔
یاد رہے کہ کورونا کے کیسیز میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں میں مزید مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان نے بتایا کہ صرف علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ اور طبعیت زیادہ بگڑنے کی صورت میں داخل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News