
برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں کرونا ،ٹڈی دل سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پاکستان میں آئسولیشن بیڈز،وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھ گئی ہے، برطانیہ آکسیجن والے بیڈز،بائی پیپ وینٹی لیٹرز میں معاونت کر سکتا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ برطانیہ سے ٹڈی دل اسپرے کے لیے مائیکرون اسپریز کی جلد ترسیل ہوگی۔
ملاقات میں برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کرونا وبا کےتناظر میں این ڈی ایم اے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔
برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں تکنیکی معاونت،معلومات کا تبادلہ اہم ہے، پاکستان کو ٹڈی دل کے لیے مائیکرون اسپریزکی ترسیل جلد کی جائے گی۔
برطانیہ کا پاکستان کے لیے مالی مدد کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کا پاکستان کے لیے 43 لاکھ 90 ہزار پاونڈ کی مالی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے متعلق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا تھا کہ اس سے پاکستان کو کورونا خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔
اس حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ نے کورونا کے خلاف مدد کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News