Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی حکومت مانگے تانگے کی حکومت ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کی حکومت مانگے تانگے کی حکومت ہے، ناصر حسین شاہ
کراچی

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مانگے تانگے کی اور ایک غیر مستحکم حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر سبز و شاداب ماحول وقت کی ضرورت ہے، ہم پورے سندھ میں پھلوں اور نیم کے درخت لگانے جا رہے ہیں، بلاول صاحب کے ویژن کے مطابق پورے سندھ کو سر سبز و شاداب کرنا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کووڈ 19 کو سنجیدہ ہی نہیں لیا، ہمارا شروع سے بیانیہ تھا کہ پندرہ پندرہ دن کے دو لاک ڈائون کئے جائیں لیکن سنا نہیں گیا۔

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت مسلسل سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ وفاق کے چند وزرا ہمیشہ شور شرابا اور تنقید برائے تنقید کی سیاست کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم کا صوبہ سندھ کا جو دورہ تھا اس میں انہوں نے با ضابطہ طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کا شیدول نہیں رکھا تھا۔

Advertisement

سید ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ سندھ میں جب بھی وہ آتے ہیں تو وزیر اعلی سندھ انہیں خود لینے جاتے ہیں لیکن اس دفعہ جو ان کا پلان بھجوایا گیا تھا اس میں کچھ بھی اس طرح کا لکھا ہوا نہیں تھا جس کی وجہ سے وزیر اعلی سندھ نہیں جا سکے۔

کراچی میں پولیس نے 7 بجتے ہی علاقوں کو بند کرنا شروع کردیا

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اور اسے عوام کا خیا ل ہے اس لئے کہ اس کی جڑیں عوام میں ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرتی رہی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس لئے ہم نے ایک عوامی بجٹ پیش کیا ہے جس میں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کا خیال رکھا گیا ہے جبکہ اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی ہدایت پر تخواہیں اور خاص طور پر پنشن میں اضافہ کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے  مزید کہا کہ سندھ حکومت کو پچھلے سال 230ارب روپے وفاق سے کم ملے تھے اسی طرح اس سال بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے اپنے اخراجا ت کو کم کرتے ہوئے غریب لوگوں کا خیال رکھا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر