کورونا وائرس سے نمٹنےکے لئے سندھ حکومت نے مزید 7 بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنےکے لئے سندھ حکومت نے مزید بائیو سیفٹی لیبز کےقیام کے لیے 245 ملین روپے کابجٹ مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیوسیفٹی لیب سول اسپتال کراچی، اوجھا کیمپس ، حیدرآباد میں قائم کی جائیں گی جبکہ لاڑکانہ ، سکھر ، خیرپور اور بینظیر آباد میں بھی لیبز کا قیام عمل میں لایاجائے گا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 5 سوبستروں پرمشتمل ملٹی ڈسپلنری اسپتال کےقیام کا فیصلہ کیا گیا اور اسپتال کے لیے بجٹ میں 50 ملین روپے مختص کئے گئے ہے۔
کورونا سے نمٹنے کیلئے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری
یاد ررہے اس سے قبل مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ پنجاب میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے 10 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ ایٹمی توانائی کمیشن کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
رینجرز کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دی گئی جبکہ کورونا سے متعلق میڈیا مہم چلانے کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
