
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دو سالوں میں خان صاحب کے ویژن نے صرف ٹائیگر فورس تک ترقی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نہ جانے کس ذہنی کیفیت میں ایسی باتیں کر جاتے ہیں، جو فورس نظر نہیں آ رہی خان صاحب نے اس کے کندھوں پر ساری قومی ذمہ داریاں ڈال دیں۔
مولابخش چانڈیو بے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ویژن سے عاری ، خیالی اور ہوائی دنیا میں رہنے والے حکمران ہیں ، خیالی ٹائیگر فورس کو ہر بحران کا حل بتانے والے وزیراعظم پہلے قوم کو اس کا درشن ہی کروا دیں۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ کورونا آیا تو کہا ٹائیگر فورس ہے نہ، ٹڈی دل آیا تو کہا ٹائیگر ہے نہ، ٹائیگر فورس نہ ہوئی گیدڑ سنگی ہو گئی جسے ہر مسئلے کا حل بتایا جا رہا ہے۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جس وقت ڈاکٹروں،شعبہ صحت کے ماہرین کے ساتھ بیٹھنا چاہئے خان صاحب خیالی ٹائگر فورس ساتھ بیٹھ گئے، زمین پر جو ٹائیگر فورس نظر ہی نہیں آ رہی خان صاحب آئے دن اسے خطاب کرتے ہیں۔
مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ٹائیگر فورس ہے کہاں اور کون سی مخلوق ہے جو خان صاحب کے علاوہ کسی کو نظر نہیں آتی ،کیا ٹائیگر فورس کو دیکھنے کیلئے بھی حوروں والے ٹیکے لگوانے پڑتے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ پہلے کہا لاک ڈائون میں ٹائیگر فورس لوگوں میں امداد تقسیم کرے گی، بعد میں فرمایا کہ لاک ڈائون ختم ہوگا تو ٹائیگر فورس ان علاقوں می نشاندہی کرے گی جہاں کورونا پھیلے گا۔
ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا،وزیراعظم
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پھر وزیراعظم صاحب کو خیال آیا کہ ٹائیگر فورس شہریوں سے ایس او پیز پر بھی عمل کروائے گی اور آج فرمایا کہ ٹائیگر فورس ٹڈی دل اور سیلاب کا مقابلہ بھی کرے گی۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کاکورونا ریلیف ٹائیگرفورس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کوروناکاحل نہیں ،دیگرممالک لاک ڈاؤن کھول رہےہیں ۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ ٹائیگرفورس کی اس لیےضرورت تھی کہ وہ لوگوں کوکوروناسےمتعلق سمجھائیں اور ایس او پیزعوام کو بتائیں جبکہ ٹائیگرفورس کا اہم کام لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کراناہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم کوروناوائرس کوپھیلنےسےنہیں روک سکتےجبکہ ہمیں پتا تھا کہ لاک ڈاؤن کھلےگاتوکورونا پھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News