ترک ڈرامہ ارتغرل غازی میں لیڈ کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان اور پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کی خوبصورتی پر تبصرے شروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر رابی پیر زادہ کی مداح نے ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ’میں نے اپنی پروفائل پیکچر پر حلیمہ سلطان کی تصویر لگانی تھی لیکن جب میں نے رابی پیرزادہ کی یہ تصویر دیکھی تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں ہماری سلطان رابی کی تصویر لگاؤں۔
یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے مداح کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں اُن کے مداح نے رابی پیرادہ کے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی۔
رابی پیرزادہ کے مداح نے کہا کہ حلیمہ سلطان کا ایک الگ مقام ہے لیکن ہم اپنی رابی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک بار پھر ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ’حلیمہ سلطان‘ کی خوبصورتی پر تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی میر زادہ نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ حلیمہ اور رابی سے پیاری پاکستان کی ہر لڑکی ہے۔
حلیمہ اور رابی سے پیاری پاکستان کی ہر لڑکی ہے۔ آپ کے خلوص کا شکریہ۔ اللہ کے نزدیک جو ذیادہ پرہیزگار ہے وہ قابلِ احترام ہے۔ یقین جانیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، گورے رنگ اور دنیا میں نہیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا https://t.co/wOH35RFJjQ
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) June 9, 2020
رابی پیر زادہ نے مداح کے خلوص کا شکریہ بھی ادا کیااورکہا کہ اللہ کے نزدیک جو ذیادہ پرہیزگار ہے وہ قابلِ احترام ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی رابی پیر زادہ نے حلیمہ سلطان کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوبصورتی کا اپنا کوئی معیار نہیں بلکہ اِس کا معیار تقویٰ اور نیک سیرت ہونے میں ہے۔
سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بتایا میں بھی ماضی میں اِن جیسی ہی تھیں لیکن اب وہ جو بھی ہیں اپنے اللّہ کے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اختتام میں سابق گلوکارہ نے کہا کہ یقین جانیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، گورے رنگ اور دنیا میں نہیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
