پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ سکینہ سمو نے صحت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جھوٹی خبروں کی تردید کر دی۔
اداکارہ سکینہ نے کہا کہ کسی سے بھی اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہیں کہ سکینہ سمو اور نامور اداکارہ روبینہ اشرف عالمی وبا کورونا وائرس کاشکار ہوگئی ہیں۔
اِسی حوالے سے سکینہ سمو نے ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے صحافی کا نام لیے بغیر کہا کہ گزشتہ روز مجھے ایک نام نہاد صحافی سارا دن فون کالز کرتا رہا کیونکہ وہ مجھ سے میری صحت کے متعلق جاننا چاہتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا کیونکہ میں اپنی صحت کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
لیکن بار بار فون کالز کرنے پر میں نے اُس صحافی کا فون نمبر واٹس ایپ سے بلاک کردیا۔
جس کے بعد صحافی نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ساتھ ایک فیس بُک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا ہوا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سکینہ سمو انتقال کر گئی ہیں۔

سکینہ سمو نے بتایا کہ جب میں نے اُس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا تو اُس نے میرے بارے میں یہ جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے سے پاکستان کی نامور اداکارہ روبینہ اشرف کےحوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
