
مبارک ولیج میں مقامی غوطہ خوروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں نے وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو بنالی۔
یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے حکام کے مطابق وہیل شارک کا شمار دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں میں ہوتا ہے۔
اس حوالے سے کونسلر مبارک ولیج کا کا کہنا ہے کہ پہلی بار مقامی لوگوں نے زیرآب ویڈیو بنائی ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ وہیل شارک ہے اور دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مبارک ولیج میں مقامی غوطہ خوروں کی وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کی پہلی ویڈیو دیکھی ہے۔
اس حوالے سے تیکنیکی مشیر نے کہا کہ غوطہ خور غیر محفوظ طریقے سے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ معظم خان نے بتایا کہ شارک جسامت میں بڑی ہوتی اور طاقتور بھی جو غوطہ خوروں کو زخمی بھی کرسکتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News