Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنم سعید ۔ اپنے کردار کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دیں

Now Reading:

صنم سعید ۔ اپنے کردار کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دیں

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے مداحوں  کو مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنی ایک تصویر پوسٹ طویل کیمشن کے ساتھ پوسٹ کی۔

https://www.instagram.com/p/CBBDKolAQEn/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ دوسروں کی زندگی کے بارے میں سوچنے کے بجائے اپنے کردار کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دیں۔

صنم سعید نے سوالیہ انداز میں مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ ہر چیز میں اچھائی تلاش کر رہے ہیں؟

Advertisement

اداکارہ نے مزید پوچھا کہ خود کا بہترین ورژن بننے کی کوشش کر رہے ہیں؟

صنم سعید نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنی نیت کو صاف کرنا، ہمیں اپنے ارادوں اور اعمال کی طرف دیکھنا ہوگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کورونی کی وجہ سے قرنطینہ میں رہنے کی وجہ سے ہر شخص کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔

صنم نے بتایا کہ قرنطینہ میں ہمارے پاس دوسرے کے بارے میں سوچنے کا بہت وقت ہے۔

اداکارہ صنم نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دیں اور ہر شخص کے اندر خامیوں کو تلاش کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئیے زندگی کو اپنا دوست بنائیں اور زندگی میں مواقع حاصل کرنے پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔

Advertisement

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی کیمشن میں لکھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا منفی استعمال نہ کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں ہوجائیں۔

پوسٹ کی کیمشن کے اختتام میں کہا کہ میں نے اپنے احساسات اور جذبات انگریزی زبان میں اِس لیے لکھے ہیں کیونکہ میں انگریزی میں ہی سوچتی ہوں اور آج کل سوشل میڈیا صارفین کو انگریزی زبان باآسانی سمجھ بھی آجاتی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ جلد کوشش کروں گی کہ ایک پوسٹ اُردو زبان میں بھی کروں۔

واضح رہے کہ صنم سعید نے خود کو اور پھر معاشرے کو تبدیل کنے کا عزم ظاہر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر