Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں ذاتی حملہ کسی پر نہیں کروں گا، مراد سعید

Now Reading:

میں ذاتی حملہ کسی پر نہیں کروں گا، مراد سعید
مراد

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ 2016 میں پہلی دفعہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو نشانہ بنایا گیا، میں اپنی ذاتی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں ذاتی حملہ کسی پر نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف بنی تو عمران خان کی ذات کو نشانہ بنانا شروع کیا گیا، میری کوئی تقریر دکھا دیں جس میں کسی کی ذات کو نشانہ بنایا ہو۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ عمران خان نے کوئی کیمپ آفس نہیں رکھا، ذاتی گھر میں رہے جبکہ مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا، ایک اس وقت یہاں اجلاس میں بیٹھا ہے۔

مشکل وقت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا، مراد سعید

اپنے بیان میں مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین کو مخاطب کر کے کہا کہ ان کے خلاف ایک منٹ میں مہم شروع کر سکتا ہوں، کونڈا لیزا رائس کی کتاب لایا تھا تو پیپلز پارٹی کے ایم این نے مجھے گالیاں دیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ مجھ سے پیپلز پارٹی کے ایک ایم این اے نے سڑک کا پیسہ کھا لیا، سڑک نہیں بنائی جبکہ ان کا سینئر رہنما مجھے گالیاں دینے والے رکن کے خلاف کرپشن کی فائلیں لایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر