Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار فیصل قریشی نے عاصم اظہر کی تعریف کر دی

Now Reading:

اداکار فیصل قریشی نے عاصم اظہر کی تعریف کر دی
asim azhar

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی نے گلوکار عاصم اظہر کی تعریف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے گلوکار عاصم اظہر کی حوصلہ افزائی کی۔

Advertisement

فیصل قریشی نے عاصم اظہر کو ٹیگ کرتے ہوئے یوٹیوب ٹرینڈنگ پر چلنے والی ویڈیوز کا ایک اسکرین شارٹ شیئر کیا اور کہا کہ کیا بات ہے میرا چیتا ٹرینڈنگ پر  ہے۔

فیصل قریشی کی جانب سے دی جانی والی حوصلہ افزائی اور تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاصم نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ کو ’ہمراہ‘ پسند آیا ہوگا۔

Advertisement

جس کے جواب می فیصل قریشی نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہے کہ آپ بھی میرے فیورٹ ہیں اور میری دُعا ہے کہ آپ ہمیشہ کامیاب رہو۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ ماہ عاصم اظہر کا گانا ’ہمراہ‘ خوب مقبول ہورہا ہے اور اِس وقت بھی ہمراہ 3 اعشاریہ 3 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں چل رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی گلوکارعاصم اظہر کا گانا ’ہمراہ‘ بھارتی فلم ’ملنگ‘ میں شامل ہے اور اِس گانے کو بالی ووڈ اداکارہ ’دیشا پٹانی‘ اور اداکار ’ادیتی رائے کپور‘ پر فلمایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے اِس گانے کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر