ٹک ٹاک صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ لائیو براڈکاسٹ اور تعلیمی مواد مستقبل میں اس کی مقبولت میں مزید اضافہ کا سبب بنے گی۔
اس حوالےسے ٹک ٹاک میں مواد پارٹنرشپ کو دیکھنے والے برائن تھیونسین نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کمپنی نے دیکھا ہے کہ لوگ نہ صرف زیادہ وقت ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزار رہے ہیں۔
ٹک ٹاک صارفین مختلف قسم کے مواد بشمول گیمنگ، کھانا پکانا، فیشن، اسپورٹس اور دیگر کو بھی تخلیق کررہے ہیں۔
برائن تھیونسین کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں تعلیمی مواد اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران اس پلیٹ فارم کا بڑا حصہ بن جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تصور کریں مستقبل میں ٹک ٹاک کا ایک صارف اسکوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو دیکھتے ہوئے یہ معلومات حاصل کرسکے کہ کس طرح وہ اسکوبا ڈرائیور بن سکتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا ویڈیو دیکھتے ہوئے یہ معلومات حاصل کرسکے کہ کس طرح وہ آسٹریلیا کے گریٹ بیرئیر ریف کے دورے پر تحقیق کرسکے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک کو اپریل 2020 تک دنیابھر میں 2 ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا
واضح رہے کہ برائن تھیونسین نے بتایا کہ ٹک ٹاک میں اب بھی صارفین تفریحی ویڈیوز سے ہٹ کر بھی کافی کچھ ہورہا جیسے لوگ خطاطی یا دیگر صلاحیتوں کا اظہار کررہے اور ڈاکٹروں سمیت دیگرطبی ماہرین کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنی طبی معلومات شیئر کررہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
