
عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے چین کی جانب سے خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کوروناوائرس سے لڑنے کیلئے چین میں تیار ہونیوالی ویکسین کو ابتدائی مراحل میں کامیابی مل گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوروناویکسین کی تیار میں مصروف چینی سائکی ویکسین کو مختلف جانوروں پرٹیسٹینگ کی جس کے نتائج مثبت سامنے آئے۔
یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق کوروناویکسین کو اپریل کے اختتام میں کلینیکل ٹرائل کی منظوری دی گئی۔
چین میں کورونا کی تیار کردہ ویکسین کو چوہوں اور خرگوش سمیت متعدد جانوروں پر ٹیسٹ کیاگیاجس سے ان کے جسم میں کسی بھی انفیکشن یا بیماری کی وجہ بننے والےسیلز کیخلاف اینٹی باڈیز بنے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کوروناویکسین ٹیسٹنگ کے دوران جانوروں کو کسی بھی قسم کا سائیڈایفیکٹ نہیں ہوابلکہ جینز مزید مستحکم ہوئے۔
واضح رہے کہ بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجیکل پراڈیکٹ نے ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کیلئے وسیع یونٹ بھی تیارکرلیاہے اور اب سالانہ دس سے بارہ کروڑ کورونا ویکسینز تیارہوسکیں گیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News