
پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار فخرعالم نے موجودہ صورتحال پر رائے بیان کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فخرعالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ دنیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، زمین پر اس وقت جہاں بھی نظر دوڑائیں تشدد، نفرت اور ظلم کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آئے گا۔
The world is broken. Violence, hate & oppression every where on the planet. People forced out to protest in every country for something or the other in the time of a pandemic. We need to heal. We need to breathe, we need to come together. #HOPE
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) June 7, 2020
فخرعالم نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے دنوں میں بھی دنیا بھر میں مختلف وجوہات کے باعث احتجاج کی صورتحال ہے۔
کیونکہ دنیا بھر میں اس وقت لوگ وبائی مرض کے دوران بھی کسی نہ کسی چیز پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔
دوسری جا نب امریکا میں ہونے والے مظاہرے ایک تحریک میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد سے احتجاجی مظاہروں نے زور پکڑا ہوا ہے اور مختلف ممالک نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News