کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ’سول اسپتال ‘میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ’سول اسپتال ‘میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ تین روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔
سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ اسپتال کی کورونا لیبارٹری پر ضرورت سے زیادہ بوجھ پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹنگ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبارٹری میں ہوئی پچھلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس میں تاخیر ہورہی تھی ،ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز کے نتائج مریضوں کو دینا ابھی باقی ہیں ۔امید ہے دو روز میں لیبارٹری انتظامیہ مسائل حل کرلے گی ۔
ایم ایس سول اسپتال نے کہا کہ پیر کے روز سے لیبارٹری میں کورونا کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع ہوجائے گی ۔فی الحال شہری دو روز تک سول اسپتال کراچی میں ٹیسٹنگ نہیں کراسکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
