Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے

Now Reading:

بلاول کی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے ہے۔

بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری ایک دفعہ پھر اپنے خود ساختہ قرنطینہ سے واجبی بیان بازی کرنے نکلے ہیں، بلاول زرداری کی وفاقی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے، دس سال تک عوام بلاول زرداری کے منہ سے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کی باتیں سنتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول زرداری کے بچگانہ پن اور نادانی کا ثبوت ہے، مشرف دور تک پاکستان اسٹیل مل ایک منافع بخش ادارے کے طور پر کام کرتی رہی، 2008 سے 2015 تک پاکستان اسٹیل مل مسلسل خسارے میں چلنے کے بعد بند ہو گئی، آلِ شریف اور آلِ زرداری اپنی بدانتظامی سے منافع بخش قومی اداروں کو گھٹنوں پر لے آئے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لازوال نااہلی، کرپشن اور گورننس کے فقدان کا الزام وفاق پر تھوپنا پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرونا کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں کرونا کے خلاف باتوں میں سب سے آگے رہنے والے وزیرِ اعلیٰ نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر