Advertisement
Advertisement
Advertisement

زوم ایپ کا نیا اور بہتر ورژن آگیا

Now Reading:

زوم ایپ کا نیا اور بہتر ورژن آگیا
زوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچر بھی شامل کردیے

زوم ایپ کا نیا اور بہترین ورژن صارفین کے لیے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ’زوم‘ نے صارفین  کو نیا اور بہتر زوم ورژن5.0 لانچ کر دیا ہے۔

اس نئے ورژن میں صارفین کی معلومات کو مزید محفوظ بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ اس ورژن میں بہتر انکرپشن فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس شرکت سے روکا جاسکے۔

یاد رہے کہ زوم ایپ کے اس نئے ورژن میں کسی بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے خود پاسورڈ کی بجائے چھ ہندسوں پر مشتمل پاسورڈ درکار ہوگا۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے زم  ورژن میں ویبینارز اور کلاؤڈ ریکارڈنگ کے علاوہ میٹنگ کے ایڈمن کو یہ سہولت بھی ہے کہ یہ ریکارڈنگ کی ایکسپائری ڈیٹ بھی درج کر سکتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اس زوم ایپ کا استعمال بہت سے مملک مین برھ گیا ہے۔

زوم ایپ کے ذریعے لاکھوں افراد کام اور اپنے پیاروں سے رابطوں کو بحال رکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ورژن سے قبل کمپنی کو ڈیٹا اور صارفین کی ناقص راز داری یعنی پرائیویسی کے متعلق کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پریشان کُن بات یہ تھی کہ اس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا فیس بُک کو بھیجنے، صارف سے صارف تک انکرپٹڈ ہونے کے غلط دعوے اور میٹنگ کے میزبانوں کو شرکا کو ٹریک کرنے کی اجازت دینے جیسے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

اس ایپ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میٹنگ کے دوران غیر متعلقہ افراد بھی اس میں شامل ہو جاتے تھے۔

Advertisement

ان ہی سنگین مسائل کی وجوہات کی بنا پر متعدد کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور حکومتوں نے اس ایپ کا استعمال روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ ان تمام مسائل کے پیش آنے کے بعد کمپنی کے سربراہ نے معذرت کی اور صارفین سے وعدہ کیا کہ ان خدشات پر کام کریں گےاور آئندہ اس قسم کے کوئی مسائل پیش نہیں آئے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر