
سعودی عرب کی جانب سے سیاحت کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 21 جون سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
البتہ یہ بھی بتایا گیا کہ دیگرعرب ممالک میں بھی جلد سیاحتی پروگرام شروع کردیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اتوار 21 جون سے سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔
اس حوالے سے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بتایا کہ سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا 12 فیصد ہے۔
سعودی وزیر نے بتایا کہ عرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔
اجلاس کے موقع پر انہوں نے توجہ دلائی کہ سیاحت کے شعبے میں 80 ملین سے زائد ملازم ہیں۔
احمد الخطیب نے کہا کہ ان سب کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنی ملازمتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب 21 جون سے سیاحتی شعبہ 24 گھنٹے کے لیے کھول دے گا البتہ مکہ اس سے مستثنٰی ہوگا۔
واضح رہے کہ احمد الخطیب نے بتایا کہ کئی ممالک نے سیاحتی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News