Advertisement
Advertisement
Advertisement

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کرن جوہر بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کرن جوہر بڑی مشکل میں پھنس گئے

اداکار سلمان خان اور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر بھارتی اداکار سوشانت کی موت کے بعد کس مشکل میں پھنس گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی (جے اے پی) کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں فلم ڈائریکٹر کرن جوہر اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

پپو یادو نے کہا کہ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ کا قتل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار سوشانت کے قتل کے پیچھےبھارتی فلم ساز کرن جوہر، عالیہ بھٹ، ادیتیا چوپڑا اور سلمان خان ہیں۔

 یاد رہے کہ پپو یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے آٹھ دن کے اندر اندر سی بی آئی انکوائری کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

Advertisement

پپو یادو نے کہا کہ حکومت نے اگر انکوائری نہیں کی توہم عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ انکوائری جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بھوجپوری اداکار منوج تیواری نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پپو یادو کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی (جن ادھیکار پارٹی) بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلموں کی مخالفت اور بائیکاٹ کرے گی۔

ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر