Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ علی عباسی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری

Now Reading:

حمزہ علی عباسی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری
حمزہ علی

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی  نے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی  نے سامجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی کو آزمائش سمجھ کر گُزاریں گے تو ہمارا رویہ مختلف ہوگا۔

حمزہ نے لوگوں کو سمجھانے کے لیے کہا کہ اگر ہم اُسی زندگی کو ایک امتحان سمجھنے کے بجائے اپنی خواہشات پورا کرنے کا میدان سمجھ کر گُزاریں گے تو ہمارا برتاؤ اور اخلاق بالکل اُس کے برعکس ہوگا۔

سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ایسی سوچ کی وجہ سے ہم چھوٹی چھوٹی خواہشات کے لیے اپنی زندگی کو برباد کردیں گے۔

اداکار حمزہ نے کہا کہ ہمارا اِس بات پر یقین ہونا چاہیے کہ یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے اور ہمیں یہاں رہنے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

Advertisement

حمزہ نے کہا کہ ہمارا اِس بات پر یقین ہو کہ ہمیں ہمارےاخلاق کی بنیاد پر ہی کامیابی اور ناکامی ملے گی تو ہم با آسانی خواہشات کو حاصل کرنے کی دوڑ سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محنت تو کریں گے لیکن خواہشات کے حصول کے لیے بلکہ اپنی زندگی کے اصل مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اسلام سے متعلق پیغامات اپنے چاہنے والوں کے لیے جاری کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب حمزہ علی عباسی کی ساری توجہ اسلامی تعلیمات کی جانب ہوتی ہے اور وہ مداحوں  سے بھی ان ہی اسلامی پیغامات کی وجہ سے جڑے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر