
اسپین میں عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے اب سختی سے عمل کرنے کا سلسلہ شروع کر د یا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے شدید متاثر یورپی ملک کے مکمل خاتمے تک ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
اس حوالےسے اسپین کے وزیر صحت سلواڈور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے تک ملک میں ماسک لگانا لازمی ہوگا۔
کورونا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ یہ صورتحال 21 جون کو ہنگامی حالت ختم ہونے کے بعد بھی اس وقت تک نافذ العمل رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہم مستقل طور پر وائرس کو شکست نہیں دے دیتے یا اس کا موثر علاج اور ویکسین تیار نہیں کرلیتے ماسک کا استعمال کرتے رہنا ضروری ہے۔
یادرہے کہ چین سے شروع ہونے والی اس وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
دوسری جانب اسپین کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے البتہ امریکا سرِفہرست ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے تمام ممالک میں ہدایت دی جارہی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا جائے اور اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے حفاطتی علامت پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News