Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی دوا کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

Now Reading:

کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی دوا کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

عالمی وبا کورونا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ویکسین کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ریمڈسویئر دوا  بھی ان میں سے ایک ہےاس دوا کے انسانوں پر اثرات کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے تاہم ابتدائی جائزے میں دیکھا گیا کہ اس دوا کی بدولت کرونا وائرس کے مریض جلد صحتیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے مختلف دوائیں استعمال کی جارہی ہیں جس میں سے ریمڈسویئر دوا  پھیپھڑوں کو کرونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے جلیئڈ کمپنی کی تیار کردہ دوا ریمڈسویئر کو امریکا، بھارت اور جنوبی کوریا میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس دوا کو مختلف مملاک میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں پر استعمال کے لیے منظور کیا جاچکا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ دیگر ممالک میں بھی اس دوا کو مختلف شرائط کے تحت استعمال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب میڈیکل جرنل نیچر میں شائع ایک تحقیق میں اس دوا کے حیران کن اثرات کی نشاندہی کی گئی۔

اس دوا کا تجربہ 12 بندروں پر کیا گیا ان میں سے نصف کو یہ دوا دی گئی اورتجربہ کے بعد دیکھا کہ جن بندروں کو یہ دوا استعمال کروائی گئی ان میں پھیپھڑوں کو کرونا وائرس سےہونے والے نقصان کی شرح کم تھی اور تو اوران بندروں کو سانس کی بیماری سے بھی محفوظ رہنے میں مدد ملی۔

تائیوان، جاپان اور برطانیہ میں اس دوا کی منظوری دے دی گئی ہے اور کرونا وائرس کے مریضوں کو اس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس دوا کے حوالے سے کمپنی جلیئڈ نے کہا ہے کہ اس دوا کی ایک بڑی مقدار عطیہ کریں گے جس سے کم از کم 1 لاکھ 40 ہزار مریضوں کا علاج ہو سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر