عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد اٹلی میں سینما ہال کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت نے دو ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔
اس اعلان پر اٹلی میں بازار، ریسٹورنٹ، ساحل سمندر کھولنے کے ساتھ ساتھ سینما کھولنے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔
دوسری جانب سینما ہال کھلنے کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد فلمیں دیکھنے پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے اٹلی میں 34,405اموات اور2لاکھ 38ہزار متاثر ہیں۔
جبکہ 1لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی میں اس دوران حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
