
پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق نے کوروںا رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔
تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کورونا کو شکست دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابرار الحق نے بتایا کہ ’الحمد اللہ میرا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
Alhamdulliah i have been tested Corona negative and today is my 1st day in the office after quarantine. Thanks to all those who prayed for my success. May Allah swt bless all the patients with quick recovery and keep everyone safe .Ameen
Advertisement— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 24, 2020
انہوں نے بتایا کہ میرے قرنطینہ کے دن مکمل ہوگئے اور آج سے دفتر بھی شروع ہوگیا۔
انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ 30 مئی کو ابرار الحق نے بتایا تھا کہ انہیں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور گھر سے ہی ہلال احمر کے امور انجام دے رہے تھے۔
ابرار الحق نے احتیاطاً کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں 31 مئی کو موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے بخار اور خشک کھانسی کی شکایت تھی، جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا سے بہت سے شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News