Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین، چین کی بڑی کامیابی

Now Reading:

کورونا ویکسین، چین کی بڑی کامیابی

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین چین میں تیار کر لی گئی ہے۔

چینی کمپنی سینویک بائیو ٹیک لمیٹڈ نے بتایا کہ اس ویکسین کی تیاری کے بعد انسان پراس ویکسین کا تجربہ بھی کیا گیا ، اور تجربہ کامیاب بھی ثابت ہوا۔

چینی کمپنی نے بتایا کہ یہ ویکسین مریض کی صحت اور مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس ویکسین کے استعمال کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انسانی آزمائش کے دوران مریض پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

جن افراد پر اسے آزمایا گیا ان لوگوں میں دوہفتے بعد کوویڈ 19 کےخلاف مضبوط اور مؤثر قوت مدافعت پیدا ہوئی جن میں ایسی اینٹی باڈیز بھی شامل تھیں جو وائرس کو ناکارہ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

Advertisement

ماہرین کو اس اعلان سے یہ عندیہ ملا ہے کہ یہ ویکسین نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ 19 کے خلاف بھرپور دفاع ثابت ہوسکتی ہے۔

اس ویکسین کو چینی کمپنی کی جانب سے کورونا ویک کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بیجنگ میں قائم کمپنی کی جانب سے اس ویکسین کے انسانوں پر کیے جانے والے پہلے اور دوسرے مراحل کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے۔

بیجنگ میں قائم کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں 18 سے 59 سال کی عمر کے 743 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

یاد رے کہ پہلے مرحلے میں 143 جبکہ دوسرے مرحلے میں 600 افراد کو شامل تھے۔

جن افراد کو ویکسین کا استعمال کرایا گیا ان میں 14 دن بعد وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح 90 فیصد سے زیادہ تھی ۔

Advertisement

جبکہ کسی قسم کے شدید مضر اثرات بھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

واضح رہے کہ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایک اور گروپ پر ویکسین کے نتائج بھی جلد جاری کیے جائیں گے جن میں ٹرائل کا دورانیہ 28 دن رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر