
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری زندگی بھی بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
یاد رہے کہ یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل کر اسمارٹ فونز کی فروخت کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا کے ساتھ ساتھ چینی کمپنی کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں بھی فونز کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی کا سامنا ہوا۔
دیگر کمپنیوں کے فونز کی فروخت میں اس سہ ماہی کے دوران 24.2 فیصد کمی آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ موبائل فونز کی فروخت میں 14.6 فیصد مزید کمی آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسمارٹ فون مارکیٹ کو تاریخ کی سب سے بدترین کمی کا سامنا ہوا ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News