
گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔
گوگل کمپنی نے صارفین کا ایک سال پرانا ڈیٹا خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا نظام متعارف کروادیا ہے۔
گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے پرائیویسی سینٹگز میں ہونے والی تبدیلیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اب صارفین کو کمپنی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تمام معلومات کو 3 سے 18 مہینے کے دوران خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل نے اس تبدیلی کے ساتھ ہی ڈیفالٹ سیٹنگز کو تبدیل کر کے اسے آٹو ڈیلیٹ کردیا ہے۔
جس کے بعد صارفین کی معلومات مخصوص وقت کے بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔
صارفین کو کمپنی پہلے ای میل کر کے آگاہ کرے گی تاکہ وہ اپنا ڈیٹا محفوظ کرلیں۔
دوسری جانب گوگل کی نئی سروس کے تحت یوٹیوب پر سرچ کیا جانے والا مواد 36 ماہ بعد نظر آنا بند ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ صارفین کے پاس آپشن موجود رہے گا یعنی اگر وہ کچھ ریکارڈ کو محفوظ رکھنا چاہیں تو رکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News