
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیائی میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا اشد ضرور ی ہے جبکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بھارت کےپاکستانی ہائی کمیشن عملےپرالزامات بےبنیادہیں، وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آئے روز نوجوانوں کو شہید کررہی ہے۔
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ، بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News