 
                                                                              میران شاہ کے جنوب مشرق میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ کے جنوب مشرق میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا، آئی ای ڈی حملے میں دو سپاہی شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشتاق شامل ہے۔ترجمان
یاد رہے بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب آئی ای ڈی حملے میں ایف سی بلوچستان کے میجر سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
حملے میں میجر ندیم عباس سمیت نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شہید ہوگئے تھے۔
سیکیورٹی فورسزکا دستہ مکران کے پہاڑی سلسلے میں معمول کی پیٹرولنگ سے واپس آ رہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز دشوار گزار پہاڑی راستوں پر دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیےپیٹرولنگ کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 