
عالمی وبا کورونا کے حوالے سے اٹلی کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی کے سائنسدانوں نے میلان اور ٹورین شہروں کے گٹروں سے نمونے حاصل کیے اور ان کو ٹیسٹ کیا جس کے نتائج میں یہ انکشاف ہوا کہ ان شہروں میں کورونا وائرس چین سے بھی پہلے موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق میں میلان اور ٹورین کے سیوریج کے پانی سے 40 مختلف مقامات سے نمونے حاصل کیے اور ان کے ٹیسٹ کیے۔
خیال رہے کہ حاصل ہونے والے نتائج میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس دسمبر 2019ء میں پھیلا لیکن شمالی اٹلی کے ان شہروں میں یہ وائرس اکتوبر 2019ء میں ہی موجود تھا۔
اس تحقیق کے نتائج کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس تحقیق کا تفصیلی ڈیٹا اور نتائج آئندہ ہفتے شائع کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ تحقیق اٹالین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News