
پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے ڈپریشن کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔
اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار ہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک عام شخص سے لیکر فنکار تک سبھی دماغی صحت، ذہنی سکون اور احساس کمتری کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
نیلم منیر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ زندگی کبھی بھی گلاب کے پھول کا بستر نہیں ہوتی، ہم سب ہی اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہوتے ہیں، اور ان میں سے کوئی ایک پریشانی ہمارے لیے ڈپریشن اور افسردگی کا سبب بنتی ہے۔
نیلم منیر نے لکھا کہ جب ہم احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے لازمی ہے کہ ہم اس کے لیے اللّہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔‘
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے مداحوں کو قرآن پاک کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن پاک نازل کیا ہے اور یہ کتاب مایوسی میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمیں افسردگی اور اضطراب سے نجات حاصل کرنے لیے قرآن پاک کا مطالعہ کرنا چاہیے اس سے ناصرف ہماری رہنمائی ہوگی بلکہ ہمارے دل کو بھی سکون ملے گا۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے اختتام میں دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو صلح اور صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News