پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے 5 جون صبح 11 بجے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب اختر کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں درخواست دی تھی۔
یاد رہے کہ تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
تفضل رضوی نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں درخواست دی جس میں بتایا گیا تھا کہ شعیب اختر نے ان کا کیرئیر داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News