
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی اداکار سوشانت کی موت کی وجہ بتا دی۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ شدید غصہ میں ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ سوشانت کی کچھ سابقہ پوسٹوں کو دیکھیں ، جس میں وہ صاف کہہ رہے ہیں ، میری فلمیں دیکھیں ، میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے۔
البتہ سوشانت کی موت کے حوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کا دماغ کمزور تھا اور یہ ہی وجہ ان کی موت کی اہم وجہ بنی ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ میں لوگوں کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ سوشانت کا دماغی کوئی مسئلہ تھا کیونکہ جس شخص نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ،اس کا دماغ کیسے کمزور ہوسکتا ہے؟
کنگنا نے بتایا کہ بالی ووڈ کی چکاچوند کے پیچھے اندھیرا ہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے کہا کہ سوشانت ہمیشہ کہتا تھا کہ یہ انڈسٹری میرے پیچھے کیوں نہیں آتی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News