کون سے بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کورونا کی منتقلی کا خدشہ زیادہ ہے،اس بارے میں محقیقین نے پتا لگالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسانی جین میں ایسا فرق پایا گیا ہے جو خون کو متاثر کرتا ہے جس سے کووڈ 19 کا شکار ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ بی اور اے بی بلڈ گروپ کے حامل افراد میں وائرس کی منتقلی کے امکانات زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ بی اور اے بی بلڈ گروپ کے حامل افراد کورونا کا آسان ہدف قرار دے دیے گئے۔
اپریل میں ایک تحقیق کا آغاز کیا جس میں لاکھوں افراد کی ڈی این اے پروفائل استعمال کی تاکہ اس کے ڈیٹا سے امراض میں جینیات کے کردار کا پتا لگایا جاسکے۔
کمپنی کے مطابق کسی فرد کے خون کا گروپ یہ بتا سکتا ہے کہ وہ کس حد تک کورونا وائرس کی زد میں آئے گا۔
اس حوالے سے 7 لاکھ 50 ہزار تک متاثرہ افراد کے بلڈ سیمپلز لیے گئے ۔
بلڈ سیمپلز سے معلوم ہوا ہے کہ بی اور اے بی بلڈ گروپ کے حامل افراد میں وائرس کی منتقلی کے امکانات زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ تحقیق کے مطابق او بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کورونا کی منتقلی کے خدشات انتہائی کم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
