Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

Now Reading:

کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری
محکمہ داخلہ

کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئیے خوشخبری، محکمہ داخلہ سندھ نے مشروط ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ہوٹل، ریسٹورنٹ سے ہوم ڈیلیوری کے لیے اوقات کار جاری کردئیے، جس کا ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورنٹ سے ہوم ڈیلیوری شام 7 سے رات 11 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوٹلز پر بیٹھک لگانا اور ڈاٸننگ کی سختی سے ممانعت ہوگی، ہوٹل کھولنے کے لیٸے تیار کردہ ایس او پیز پر عمل لازمی اور مشروط ہوگی جبکہ ہوٹل صرف پارسل دینے کے لیٸے کھولے جاسکیں گے۔

ریسٹورنٹس کھولنے کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صبح 6 سے شام سات بجے تک ہوٹل کھلیں گے جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے صبح 6 سے شام 7 بجے تک کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز اور لازمی سروسز کےادارے24گھنٹےکھلےرہیں گے جب کہ صوبائی اورضلعی انتظامیہ کورونا پھیلنےکےخدشے پر فیصلہ تبدیل کرسکتےہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ شادی ہالز، بزنس سینٹر، ایکسپو ہال، تمام تعلیمی ادارے اور ٹریننگ سینٹربندرہیں گے، ہرقسم کےکھیلوں کی سرگرمیاں اور ٹورنامنٹ پرپابندی رہےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر