
عالمی وبا کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے ماہرین نے بتا دیا۔
کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین نے بتایا کہ کورونا سے بچنے کے لئے آپ ملٹی وٹامنز کا استعمال لازمی رکھیں۔
خیال رہے کہ غذا آپ کو سارے فائدے نہیں دے سکتی، مختلف غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آپ کو کھانوں میں بھی تبدیلی لانی پڑتی ہے۔
دوسری جانب اس بات کی وضاحت بھی کی گئی کہ ملٹی وٹامنز کو بغیر مشورے استعمال کرنا بلکل غلط ہے، کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کے آپ کا جسم کس طرح کے کیمیائی مواد اور ان کے اثرات کو برداشت کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔
ڈاکٹر ہی صحیح تجویز دے سکتا ہے کہ کونسا سپلیمنٹ یا کیپسول آپ کے لئے مفید اور کارآمد ہے۔
غذاؤں کے ذریعے ملٹی وٹامنز کا حصول:
کورونا سے بچنے کے لئے جس طرح ملٹی وٹامنز کو استعمال کریں:
سبزی اور پھلوں کے غذائی اجزا میں وٹامن ڈی، کیلشیم، پوٹاشیم، فائبر اور آئرن شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ تمام پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
تازہ مشروبات استعمال کریں کیونکہ ان میں وٹامن اے، سی، ای اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیاں مضبوط کرتا ہے لہٰذا دودھ، دہی اور ڈیری پراڈکٹ کا استعمال کریں۔
فولک ایسڈ پیدائشی نقائص کو کم کرنے کے لئے مؤثر ہوتا ہے اس لئے آپ پالک کھائیں۔
وٹامن بی کے لئے آپ کیلا، سیب، گوبھی وغیرہ کا استعمال کریں۔
وٹامن سی اور زنک دونوں ہی مدافعت کو بڑھانے کے لئے مفید ہے اس لئے گاجر، خوبانی، انڈے غرض یہ کہ ہر چیز کو استعمال کریں۔
واضح رہے ان تمام بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر اور بہترین غذا کے استعمال سے بہت سے لوگ کورونا کی وبا سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News