Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی تعریف کر دی

Now Reading:

علی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی تعریف کر دی

پاکستانی گلوکار اور اداکارعلی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیسنڈا آرڈرن کے ویڈیو بیان کا ایک مختصر کِلپ شیئر کرتے ہوئے جیسنڈا آردڑن کو ٹیگ کیا اور ان کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا بھر کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

گلوکار نے ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو کی کیمشن میں لکھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کی صورتحال میں جیسنڈا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے دل سے معترف ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا نے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جارہا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ایسا کرنے کا سوچا بھی نہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا سوچنا ہزاروں نیوزی لینڈرز کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہوتا۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں کورونا کے کل 1504 کیسز سامنے آئے اور 22 ہلاکتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں، کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس دوران بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر