
عالمی وبا کورونا کیسز میں دنیا بھر میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 45ہزار 935مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62لاکھ 67 ہزار 453ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 73 ہزار 961 ہو گئیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے 28لاکھ 47ہزار 557مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد72ہزار 460ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 543ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News