Advertisement
Advertisement
Advertisement

خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کردی گئی ہے، عاصم سلیم باجوہ

Now Reading:

خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کردی گئی ہے، عاصم سلیم باجوہ
سلیم باجوہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہدوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور گوادر تک کیبلز بچھائی جائیں گی ۔

Advertisement

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ آپٹیکل کیبلز کا کام ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت کیا جا رہا ہے جبکہ چین کے تعاون سے اس منصوبے کے ذریعے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجا ری کیے گئے اپنے پیغام میں چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نےلکھا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ نئے شروع کیے گئے منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

نئے منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

انہوں نے بتایا تھا کہ ملاقات میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کے علاوہ منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ توانائی کے منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے جبکہ منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر