
بھارتی شر پسندی کا ایک اور مظاہرہ, ویکی پیڈیا پر کورونا کے باعث کوارینٹاین شدہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو مرحوم ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ سے متعلق غلط خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ویکی پیڈیا پر میرے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا اورمیرے احباب اور اہل خانہ کو پریشان کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہوں میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔
وزیرخارجہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
واضح رہے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ آج دوپہر بخار محسوس ہونے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
This afternoon I felt a slight fever and immediately quarantined myself at home. I have now tested positive for Covid 19. By the grace of Allah, I feel strong and energetic. I will continue to carry on my duties from home. Please keep me in your prayers.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 3, 2020
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News