پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوق گئی۔
اداکارہ ہانیہ عامر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ای اداکارہ مقبول ترین بھارتی گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے ‘کی دُھن بجاتی نظر آرہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCgby-6j5TJ/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے مشہور بھارتی گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے‘ کی دُھن بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے ہانیہ عامر نے بتایا کہ بچپن میں اُن کی والدہ نے اُنہیں پیانو پر اِس گانے کی دُھن بجانا سیکھائی تھی اور آج دوبارہ سے وہ یہ دُھن بجا کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں۔
دوسری جانب ہانیہ عامر نے اپنی والدہ کے لیے لکھا کہ میں بعض اوقات یہ سوچتی ہوں کہ جس خوبصورتی سے میری امّی میرا خیال رکھتی ہیں کیا میں بھی ویسے ہی اُن کا خیال رکھ سکوں گی۔
اداکارہ نے لکھا کہ واقعی میں ماں اللّہ تعالیٰ کی سب سے عظیم نعمت ہے وہ ہمیشہ اپنے بچوں کو اُن کی ضرورت سے زیادہ ہی دیتی ہے۔
خیال رہے کہ اب تک اداکارہ کی اِس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صرف ایک دن میں اِس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ سے افراد دیکھ چکے ہیں۔
اِس سے قبل پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمز ہ علی عباسی نے گیٹار پر اپنی اہلیہ نیمل خاور کے لیے اُن کے پسندیدہ ہسپانوی گانے ’دے اوسوائی آلا کوئیکا‘ کی دُھن بجائی تھی جس کی ویڈیو نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔
واضح رہے کہ گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے‘ مشہور بھارتی فلم ’جُرم‘ کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
