
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کرایوں میں اضافے کا مطالبہ مان لیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے لانگ روٹس کے لیے کرایوں میں 9.6 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ40 ہزار لیٹر سے زائد صلاحیت والے ٹینکرز کا کرایہ بڑھایا گیا ہے۔ڈپو سے پیٹرول پمپ تک کرایہ ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز چھوٹے روٹس پر کرایہ ازخود طے کر سکتی ہیں۔ضرورت پڑنے پر دو سال بعد کرایوں پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News